Advertisement

عمر شریف کی طبعیت میں بہتری، ایئرایمبولینس آج روانہ ہوگی

پاکستان کے لیجنڈری فنکار عمر شریف کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں آج ایئرایمبولینس کے ذریعے امریکہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج فنکار عمر شریف  ہفتے کی شب سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے جبکہ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں امریکہ جانے سے منع کردیا تھا۔

لٰہذا آج عمر شریف کی طبیعت میں بہتری دیکھنے اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد انہیں امریکہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹرز پر اُمید ہیں کہ عمر شریف کی صحت اسی طرح برقرار رہی تو آج دوپہر انہیں ائیر ایمبولینس میں امریکہ روانہ کردیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی صحت 2 روز پہلے کی طرح معمول پر آگئی ہے، ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پیر کی سہہ پہر کے بعد رات کو بھی نجی اسپتال میں عمر شریف کا معائنہ کیا تھا۔

Advertisement

فیملی ذرائع کے مطابق غیرملکی ڈاکٹرز نے عمر شریف سے گفتگو بھی کی، عمر شریف نے اپنی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز کو خود جوابات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو ایمبولینس میں کل صبح 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا جبکہ ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز عمر شریف کے معائنہ کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version