Advertisement

برٹنی اسپیئرز کا انسٹا اکاؤنٹ کیوں بند کردیاگیا؟

مشہور پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایرانی نژاد شخص سے انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر اُن کا اکاؤنٹ بند کردیا۔

گلوکارہ کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جب مداح برٹنی اسپیئرز کا پروفائل کھولتے ہیں تو انہیں یوزر ناٹ فاؤنڈ دِکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کی مشہور و معروف پاپ گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز نے دیرینہ ایرانی دوست سیم اصغری سے منگنی کی تھی۔

27 سالہ سیم اصغری ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے ، 12 برس کی عمر میں لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اب ایک کامیاب اداکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version