Advertisement

معروف بھارتی اداکار کی خودکشی کی کوشش؛ طبیعت ناساز

اداکار ساحل خان کی جانب سے ہراساں کرنے پر معروف بھارتی ماڈل اور باڈی بلڈر منوج نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

منوج نے سوشل میڈیا پر ہونے والی بدنامی سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

باڈی بلڈر منوج نے نیند کی درجنوں گولیاں کھا لیں جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

منوج کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق منوج کی حالت تشویش ناک ہے۔

منوج نے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں اداکار ساحل خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دی تھی جس میں منوج نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ساحل خان نے مجھے سوشل میڈیا پر بدنام کیا جس کے سبب میری پیشہ وارانہ زندگی میں بہت سے مسائل نے جنم لیا، پولیس فوری طور پر اداکار کے خلاف کارروائی کرے۔

Advertisement

دوسری جانب ساحل خان نے ایک بھارتی روزنامے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر راج نامی لڑکے نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا کہ باڈی بلڈر منوج نے جعل سازی سے اسے پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ادویات 2 لاکھ روپے میں فروخت کیں۔

اداکار کے مطابق راج نے بتایا کہ ادویات ایکسپائر تھیں جس کی وجہ سے میری جلد خراب ہوگئی اور میں دل کی بیماری میں بھی مبتلا ہوگیا، آپ سوشل میڈیا کے ذریعے منوج کے خلاف مہم چلائیں تاکہ وہ مجھے میری رقم واپس ادا کریں۔

ساحل خان نے کہا کہ یہی وجہ تھی جس کے سبب میں نے سوشل میڈیا پر منوج کے خلاف ویڈیو پوسٹ کی، راج نے ثبوت فراہم کیے ہیں، مجھے خودکشی کرنے کے تنازع میں ملوث کیا گیا ہے اگر کسی کو میری وضاحت اور ثبوت جھوٹے لگتے ہیں تو وہ ضرور قانونی کارروائی کرے۔

باڈی بلڈر منوج کے مینجر نے اداکار ساحل خان کے خلاف فوری مقدمے کے اندراج کے لئے پولیس کو درخواست دے دی ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل منوج سے گفتگو کے بعد مقدمہ درج کیا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version