Advertisement

شلپا شیٹی کا شوہر سے متعلق ایک اور اہم بیان سامنے آگیا

 بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں اتنی مصروف تھیں کہ شوہر کے کاموں کے حوالے سے خبر نہیں رکھ پائیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی نہیں جانتیں کہ اس ویب سائٹ سے آنے والے پیسے کہاں ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ شوہر کی مصروفیات پر نظر نہیں رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کو انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version