Advertisement

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا تیسری شادی سے متعلق اہم انکشاف

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ دو شادیوں کی مسلسل ناکامی کے بعد تیسری شادی کے لئے انہوں نے ڈاکٹر ثمر کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے ایک ویب انٹرویو میں پہلی مرتبہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ 10 برس تک چلنے والی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

اداکارہ نے تیسری شادی کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹر ثمر کو انہوں نے خود شادی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے فیصلے کے بعد ہم نے خاموشی سے نکاح کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہمارا نکاح ہوا تو اس میں ثمر اور میرے بچوں ، نواسے نواسیوں سب نے شرکت کی اور جب میرا نکاح پڑھایا جارہا تھا اس وقت میرا نواسہ میری گود میں تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کیونکہ انہیں زندگی میں 3 بار محبت کرنے کا موقع ملا۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو جون 2012 میں ثمر علی خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر ثمر علی خان  2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version