Advertisement

اداکارہ شلپا شیٹی کی شوہر سے جلد طلاق متوقع؟

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار شوہر راج کندرا سے جلد طلاق لے لیں گی۔

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 31 میں یہ کہا کہ مستقبل میں شلپا اور راج کی طلاق ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ کمال راشد خان پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی میں غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

14  سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شوہر کے ویب سائٹ چلانے یا اس قسم کے کسی بزنس کے بارے میں علم نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کو انڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version