کورلش عثمان کا تیسرا سیزن کب شروع ہوگا؟ ارطغرل غازی کے کردار کی واپسی

ترکی کا مشہور ڈراما سیریل کورلش عثمان جس کے دونوں سیزن پاکستان میں مقبول ہوئے اب اس کے تیسرے سیزن کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
اس سیزن میں عثمان کے روپ میں اداکار براق اوزچیویت ایک مرتبہ پھر اس کردار کو ادا کرنے کے لئے واپس لوٹ رہے ہیں۔
کورلش عثمان کے ناظرین کو بے صبری سے اس کے تیسرے سیزن کا انتظار تھا ،اب کورلش عثمان کے سیزن 3 کا ٹریلر انسٹاگرام اور یوٹیوب پر جاری کردیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق سیزن 3 جلد ترکی سے نشر ہوگا لیکن اب تک ڈرامے کے نشر کیے جانے کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ڈرامے کے ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ارطغرل غازی کے کردار ‘ترگت بے‘ اس سیزن میں واپس آئیں گے۔
خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی۔
ڈرامے کے پروڈیوسر محمت بوزداغ نے کہا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

