Advertisement

منظر صہبائی نے اپنی جوانی کی تصاویر شئیر کردیں

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار منظر صہبائی نے اپنی جوانی کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شئیر کردیں۔

منظر صہبائی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کی اور کیپشن میں فکر انگیز قول بھی لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ کبھی نہ بھولیں کہ آپ کے ساتھ کون تھا جب آپ کے پاس کچھ نہیں تھا۔

ایک اور تصویر میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھا رکھا ہے۔

42 سال قبل یعنی 1979 میں لی گئی بیٹے کے ہمراہ اس تصویر کو دیکھنے والے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

پُرانی تصویریں دیکھ کر مداح منظر صہبائی کو جوانی میں حمزہ علی عباسی کا ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ منظر صہبائی پاکستان کی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہیں اور نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں۔

Advertisement

منظر صہبائی نے پاکستانی فلموں بول، زندہ بھاگ اور ماہِ میر میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گزشتہ برس 4 اپریل کو سینئر اداکارہ ثمینہ احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version