رنبیر کپور نے اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

بالی وڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور نے گزشتہ روز اپنی 39ویں سالگرہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور میں منائی ہے جہاں پر ان کے ہمراہ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اداکار رنبیر کپور 39 برس کے ہوگئے ہیں اور اس دن کو منانے کے لئے انہوں نے ضلع جودھپور کا انتخاب کیا تھا۔
اس موقع پر اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ ان کی قریبی دوست عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔
اس دوران رنبیر اور عالیہ نے سفاری کا بھی مزہ لیا جس کی تصویر بھی سامنے آئی ہیں۔
قبل ازیں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہت پیاری سی ایک یادگار تصویر کے ساتھ اداکار رنبیر کپور کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔
خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیرکپور ، جو کہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں ، مبینہ طور پر اپنی شادی کے لیے بھی راجستھان میں ہی کسی جگہ کا انتخاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

