Advertisement

اداکارہ کرینہ کپور کا اپنے بیٹوں سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کو اداکار نہیں بنانا چاہتیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے دونوں بیٹوں کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ تیمور اور جہانگیر بڑے ہو کر فلمی ستارے بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرے دونوں بیٹے مکمل طور پر ایک جینٹل مین ہوں تاکہ لوگ کہیں کہ اُنہیں اچھی پرورش ملی ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ لوگوں سے تیمور اور جہانگیر کی پرورش کی تعریف سُن کر مجھے بہت خوشی ہوگی اور میں سوچوں گی کہ میں نے اپنا حق ادا کردیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بالکل نہیں چاہوں گی کہ میرے دونوں بیٹے اداکار بنیں بلکہ مجھے خوشی ہوگی اگر وہ کسی الگ شعبے کا انتخاب کریں اور میں اپنے بیٹوں کو مکمل طور پر سپورٹ کروں گی۔

Advertisement

دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی ہے کہ اگر انہیں فن اداکاری میں ان کے نقش قدم پر چلنا ہے تو پھر غلطیوں پر شرمانہ یا گھبرانا نہیں چاہئیے اور ساتھی اداکاروں سے سیکھنا چاہئیے۔

سیف علی خان نے کہا کہ کوشش کریں کہ اچھی چیز کریں، کہنا آسان اور کرنا مشکل ہوتا ہے اور غلطی یقیناً ہوتی ہے لیکن اصل چیز یہ ہے کہ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اس کے لئے ہمیں کچھ دینا ہوتا ہے، میرے خاندان نے اپنے لئے انٹرٹینمنٹ کا شعبہ چنا تو پھر ہمیں انٹرٹینمنٹ کو ہی یقینی بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور ان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے دو بچے ابراہیم علی خان اور سارہ علی خان ہیں، سارہ جو کہ بالی ووڈ میں اداکاری شروع کرچکی ہیں اور وہ وہاں کافی مقبول بھی ہیں تاہم ابراہیم نے ابھی اپنے کیریئر کا آغاز نہیں کیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version