Advertisement

ماہرہ خان عالمی مہم کا حصہ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کی شکار ہونے والی تمام خواتین اور بچوں کی فلاح اور بہبود کے لئے عالمی مہم کا حصہ بن گئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مہم کا حصہ بننے کے حوالے سے متعدد پوسٹس کیں، جن میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ’کامن ویلتھ‘ کے تحت شروع کی گئی مہم ’جوائن دی کورس‘ کا حصہ بن چکی ہیں۔

 

اس حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے  اپنے ایک ویڈیو پیغام میں لوگوں کو پیغام دیا کہ وہ گھریلو تشدد اور جنسی استحصال سمیت دیگر مسائل پر خاموش رہنے کی روایات کو ختم کرکے آواز بلند کریں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ہم سب مل کر ان تمام مظلوم عورتوں کو رہائی دلانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

 

اس سے قبل بھی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی معاشرے میں استحصال کا نشانہ بننے والی خواتین کو قصور وار سمجھنے اور اس سے جڑے دیگر مسائل پر بات کی تھی۔

اداکارہ ماہرہ خا نے کہا تھا کہ  جنسی ہراسانی اور استحصال’ کا نشانہ بننے والی خواتین کو ہی قصور وار سمجھ کر انہیں کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے غلط سوالات کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version