اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے جس میں جیکولین پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کا الزام ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 اگست کو اسی کیس میں اداکارہ کو طلب کیا گیا تھا جہاں اُن سے تقریباً 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے سکیش چندرا شیکھر اور دیگر کے خلاف درج ہے جس پر 200 کروڑ کی بھتہ خوری کا الزام ہے جبکہ جیکولین فرنینڈس اُن کی قریبی دوست ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ طلبی پر جیکولین فرنینڈس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا تاہم اُس بیان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ رواں ماہ 25 ستمبر کو دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام کے سامنے پیش ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News