اسد صدیقی کورونا وباء سے متاثر

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار اسد صدیقی بھی کورونا وباء سے متاثر ہوگئے ہیں۔
اداکار اسد صدیقی نے آج اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اسد صدیقی نے اپنے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور قرنطینہ میں وقت گزاری کے لیے فلموں، گیمز یا کتابوں سے متعلق تجاویز بھی مانگیں۔
اسد صدیقی نے بتایا ہے کہ میں مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں اور پھر بھی متاثر ہوگیا، تاہم میری علامات بہت معمولی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ویکسین کام کرتی ہے۔
اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی ویکسین کو غلط اور جھوٹا سمھجتا ہے اسکی سوچ غلط ہے کیونکہ یہ ویکسین کام کرتی ہے۔
اداکار نے مداحوں سے ویکسین لگوانے اور کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

