Advertisement

پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہوں، رابی پیرزادہ

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کی ہے۔

رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انشاءاللّہ ،میرا اگلا قدم کراچی ہے، مجھے پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا ہے۔

سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ مجھے خواتین کو رزق اور بچوں کو علم دینا ہے لہٰذا جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے آپ سے صرف دعائیں اور مثبت سوچ چاہئیے۔

اپنے اگلے ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ دو روز قبل مجھے کراچی میں ایک حادثہ پیش آیا تھا لیکن الحمداللّہ ،میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ درد محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ دُنیا بہت ظالم ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا تھا ،اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version