ایمن خان کی خوبصورتی کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستانی اداکارہ ایمن خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں ۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گلابی رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں۔
ایمن خان کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے سوشل اکاؤنٹ سے اپنے نئے سفر کی تصاویر شیئر کی گئیں تھیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان نے منیب بٹ کو اپنے سفر کا ساتھ بتایا تھا۔
اداکار منیب بٹ کے پوسٹ سے معلوم ہوا تھا کہ یہ جوڑی استنبول پہنچی ہے۔
خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی اور ان کے ہاں اگست 2019 میں بیٹی امل خان کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

