عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ لال رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
ان تصاویر میں عائزہ خان نے جو جیولری پہنی ہے وہ ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
اداکارہ کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے مغربی طرز کے مختلف اور منفرد انداز میں تصاویر شیئر کروائی تھیں۔
اس تصویر میں اداکارہ عائزہ خان نے مغربی طرز کا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ اس لباس میں اداکارہ کا انداز بہت دلکش لگ رہا تھا۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ایک انداز کی ویڈیو بھی شیئر کی ہوئی تھی۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو بالوں کے بالکل الگ رنگ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

