حبا بخاری کی دلکش تصویر وائرل

پاکستان کی منفرد اداکارہ حبا بخاری کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل حبا بخاری نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اب سِنگل نہیں ہیں اور جلد ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
اداکارہ کو حالیہ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے شادی کی پیشکش کی جس میں انہوں نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں سِنگل نہیں ہوں۔
حبا بخاری نے کہا کہ ہوسکتا میری جلد شادی ہو جائے۔
انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ وہ شادی جب بھی کریں سب کو بتا کر کریں گی۔
خیال رہے کہ اداکارہ حبا بخاری نے ایک شو میں اپنی منگنی نہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

