مایا علی کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستانی اداکارہ مایا علی کے حال ہی میں ہونے والے شوٹ کا منفرد انداز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔
اداکارہ مایا علی نے اپنے منرد انداز میں کرائے جانے والے شوٹ کی تصاویر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی ہیںَ۔
ان تصاویر میں اداکارہ مایا علی کو ایک بالکل الگ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں خود کو ’کیٹ لیڈی‘ کے طور پر لکھا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی قابل اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے کم وقت میں اس انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی کے انسٹاگرام پر 6 ملین فالووز پورے ہوچکے ہیں جس حوالے سے انہوں نے ایک سٹ بھی جاری کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News