فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی گلوکار فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پاکستان کی نامور اداکارہ سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کو اپنی بیٹی کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ننھی پری کی پیدائش آج ہی ہوئی ہے۔
گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی۔
اس پوسٹ میں فلک شیر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اللہ نے ان کے گھر اپنی رحمت بھیجی ہے ۔
فلک شبیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام الیانہ فلک رکھا ہے جو کہ فلک اور سارہ کی ذات کا حصہ ہے۔
فلک شبیر نے تمام کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ کی اس رحمت کی خوشخبری سنائی ہے۔
اس سے قبل پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنے ہونے والے بچے کے لئے سجائے جانے والے کمرے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔
گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو آفیشلی شیئر کروایا تھا اور کیپشن میں ’ Arriving soon INSHALLAH!’ لکھا تھا۔
اس ویڈیو میں سارہ اور فلک نے بہت محبت سے اپنے ہونے والے بچے کا کمرہ سجایا جس میں ایک بچے کی ضرورت کی ہر شے موجود تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

