ایڈریان سینا کس پاکستانی اداکارہ سے ملاقات کے منتظر ہیں؟

پاپ گلوکاری کی دنیا کے مشہور ترین بینڈ ایکسینٹ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا پاکستان میں اداکارہ عائشہ عمر سے ملاقات کے منتظر ہیں ۔
ایڈریان سینا کے پاکستان آنے اور یہاں کے پُرفضا مقامات پر چھٹیاں گزارنے کے اعلان پر عائشہ عمر نے ان کا خیر مقدم کیا۔
گلوکار نے جواب میں کہا کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لئے رواں برس دسمبر میں پاکستان آرہے ہیں ،ہنزہ کی سیر کرنے کے بعد وہ اُن سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں مل کر کسی بڑے منصوبے پر کام کریں گے۔
واضح رہے کہ رومانیہ کے میوزک بینڈ ایکسنٹ کے لیڈ گلوکار ایڈریان سینا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔
اُنہوں نے اس ویڈیو میں کہا تھا کہ ہیلو ،میں ایکسینٹ ہوں اور میں ایک بار پھر پاکستان میں وہاں کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی محسوس کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News