دُنیا کا سب سے خوبصورت دارالحکومت کونسا ہے؟ عاصم اظہر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے دُنیا کے سب سے خوبصورت دارالحکومت کے بارے میں بتادیا۔
عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے خوبصورت منظر سے لُطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں عاصم اظہر بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔
Okay, we definitely have the most beautiful capital of the world. 🇵🇰 ✨ pic.twitter.com/3YQfFbdUxC
Advertisement— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 3, 2021
گلوکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹھیک ہے، ہمارے پاس یقینی طور پر دُنیا کا سب سے خوبصورت دارالحکومت ہے۔
عاصم اظہر کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور کچھ صارفین اُن کے ٹوئٹ کے جواب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خوبصورت تصاویر شیئر کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

