شاہ ویر جعفری کا اپنی مایوں پر ڈانس، ویڈیوز وائرل

دنیا کے مشہور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے، مایوں کی تقریب پر شاہ ویر جعفری کے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شاہ ویر جعفری کی اپنی ہونے والی دُلہن کے ساتھ مایوں کے موقع پر بنائی گئی متعدد ڈانس ویڈیوز اور خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں ۔
وائرل ویڈیوز میں شاہ ویر جعفری کو اپنے دوستوں سمیت اپنی دُلہن عائشہ بیگ کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھے جا سکتا ہے۔
اس موقع پر پر نوبیاہتا جوڑے (شاہویر جعفری کے بھائی) کی جانب سے بھی ڈانس پرفارمنس دی گئی۔
واضح رہے کہ تاحال شاہ ویرجعفری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

