Advertisement

ہانیہ عامر نے معنی خیز پوسٹ جاری کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے معنی خیز پوسٹ جاری کردی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے اردگرد بہت زیادہ شور ہے جس کی وجہ سے ہماری نظر اُن چیزوں اور لوگوں کی طرف سے ہٹ جاتی ہے جن کے لئے ہمیں شکر ادا کرنا چاہئیے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی ہے اور ان لوگوں کے لئے فریاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو صرف اس وجہ سے سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کسی سوال یا فائدے کے کسی بھی وقت ہماری مدد کے لئے دستیاب ہوتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ ان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کو خوشی دیتے ہیں،  ان مہربان روحوں کی تعریف کریں جو صرف آپ کے لئے بھلائی چاہتے ہیں، وہ جو بدلے میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ وہ لوگ جن کے ساتھ آپ خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں، رات کے کسی بھی وقت بات چیت کرسکتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہمیں ایسے مہربان لوگوں کی کوششیں معمولی لگ سکتی کیونکہ وہ شاید آپ کی زندگی میں کسی بڑے واقعے کی وجہ نہیں بنتے لیکن وہ وہی ہیں جو آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔

آخر میں ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایسے خوبصورت لوگوں کی تعریف کریں کیونکہ وہ نایاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version