رومانیہ کے گلوکار وادی ہنزہ میں اپنی چھٹیاں منائیں گے

رومانیہ سے تعلق رکھنےوالے گلوکار ایکسنٹ نے اپنی چھٹیاں وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والے گلوکارایڈرین سینا جنہیں ایکسنٹ نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ایک پیغام میں ہنزہ کے تازہ ترین دورے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسنٹ نے لکھا ہے کہ میں نے اپنی چھٹیاں پاکستان کی وادی ہنزہ میں گزارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں دنیا کو بتا سکوں کہ پاکستان کس قدر محفوظ اور خوبصورت ملک ہے ۔
Hello Pakistan,
This time I have decided to spend some of my holidays in Hunza Pakistan to show the World that Pakistan is a Safe and Beautiful country. pic.twitter.com/il5EQaHqWk— Akcent (@akcentofficial) October 14, 2021
ایکسنٹ نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ وہ دنیا کو بتا سکیں کہ پاکستان کس قدر محفوظ اور خوبصورت ملک ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں اور یہاں کے لوگوں کا میرے لیے پیار لاجواب ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

