منشا پاشا کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
منشا پاشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سفید لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
منشا پاشا کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی ۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ نیلے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منشا پاشا کی اداکار، میزبان، گلوکار و کامیڈین علی گُل پیر کے ہمراہ تصویر وائرل ہوئی تھی۔
علی گُل پیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی اس تصویر میں اُن کے ہمراہ منشا پاشا بھی تھیں۔
تصویر میں دیکھا علی گُل پیر اور منشا پاشا نے میٹ گالہ 2021ء میں گلوکارہ ریحانہ اور راکی کا لُک ری کرئیٹ کیا تھا۔
منشا پاشا نے ریحانہ بنتے ہوئے بے ڈھنگا سیاہ لباس جبکہ علی گُل پیر نے راکی کے فیشن کو کاپی کرتے ہوئے سندھی ثقافتی چادر رِلی اوڑھی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ فنکارانہ صلاحیتوں سے بھر پور علی گُل پیر آئے دن کسی نہ کسی معروف شخصیت کی پیروڈی ویڈیو یا پھر فیشن فوٹو شوٹ کا ری کرئیٹ بنا کر اپنے فالوورز اور مداحوں کو ہنسنے کا موقع دیتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

