اقراء عزیز کا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی روایتی انداز کی مد نظر رکھتے ہوئے نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ اقراء عزیز نے ان تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اقراء عزیز ایک بہترین عروسی جوڑا پہنی ہوئی ہیں۔
اقراء عزیز کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل اقراء عزیز نے اپنے مختلف شوٹز کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی تھیں۔
واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔
بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔
یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News