میں بچوں کے نام کی فہرست بنا رہا ہوں، اداکار رنویر سنگھ

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ میں بچوں کے نام کی فہرست بنا رہا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ ان دنوں ایک شو کی میزبانی کر رہے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں شو کیلئے پرومو شوٹ کیا ہے۔
رنویر کا پرومو شوٹ میں والد بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ آپ لوگ جانتے ہیں میری شادی ہوگئی ہے اور اب 2 سے 3 سالوں میں بچے بھی ہوں گے۔
اداکار نے کہا کہ میں بچوں کے نام کی فہرست بنا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی بھابھی بچپن میں خوبصورت ہوتی تھی اور میں ان سے روز کہتا ہوں کہ ایک اپنی جیسی بیٹی مجھے دے دیں تاکہ میری زندگی سیٹ ہوجائے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں اور دونوں کی جوڑی بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔
دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے شادی کے بعد فلم نگری سے بریک لے لیا تھا تاہم رواں سال وہ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News