Advertisement

شاہ ویر جعفری کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستانی مشہور یوٹیوبر و اداکار شاہ ویر جعفری نے دعوتِ ولیمہ پر ہونے والی  تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

شاہ ویرجعفری کی شادی کی آخری تقریب دعوتِ ولیمہ کے دوران بنائی گئی متعدد تصویریں اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

وائرل تصویروں میں سے ایک تصویر پر شاہ ویر جعفری کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس تصویر میں نوبیاہتا جوڑے کے عقب میں  دیوار پر ایک پوسٹر دیکھا جاسکتا ہے جس پر تقریب کے دوران شادی کے ہال میں باڈی گارڈز اور ڈرائیوروں کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ شاہ ویر جعفری کا اصل چہرہ ہے وہ اسکرین اور سوشل میڈیا پر کچھ اور نظر آ تے ہیں اور حقیقت میں وہ ایسے ہیں کہ اپنی تقریب میں باڈی گارڈز اور ڈرائیوروں کو داخلے کی اجازت تک نہیں دی۔

جس پر شاہ ویر جعفری نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جواب دیا کہ اُنہوں نے شادی ہال کرائے پر بُک کروایا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اُن کا اس پیغام اور اُس پوسٹر سے کچھ لینا دینا نہیں تھا اور وہ اس پیغام کی سپورٹ بھی نہیں کرتے ہیں اُن کے خیال میں یہ برا عمل ہے جبکہ اُن کے خود کے گارڈز اور گھر میں کام کرنے والے اُن کی شادی میں مدعو تھے۔

شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ اُنہوں نے یہ پوسٹر دیکھا  نہیں تھا، اگر وہ دیکھ لیتے تو یقیناً اسے ہٹا دیتے۔

واضح رہے کہ شاہ ویر جعفری نے گزشتہ سال دسمبر میں کلوتھنگ ڈیزائنر عائشہ بیگ سے منگنی کی تھی اور اب وہ ایک ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version