خواتین پر ہونے والے مظالم پر یسریٰ رضوی کا بااثر پیغام

پاکستانی کی نامور اداکارہ یسریٰ رضوی نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے معاشرے میں عورتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف ایک بااثر انداز میں پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ یسریٰ رضوی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا پیغام پوسٹ کیا ہے جو کہ عورتوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ہیں۔
اس پیغام کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ یسریٰ رضوی نے کیپشن میں لکھا ہے کہ’ شکر کرو میری جان کہ انسان خدا نہیں ہے‘۔
اداکاری یسریٰ رضوی نے اپنے پیغام میں عورتوں پر ہونے والے مظالم کے لئے کہا ہے کہ ’شکر ہے کہ انسان خود خدا نہیں ہے اور نا ہی ان کے ہاتوں میں ایمان کا ترازو ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شکر کرو کہ ابھی ہم جو زندگی جی رہے ہیں وہ اللہ کی طرف ہے ورنہ ان کا احسان ہوتا تو نا جانے کیا ہوتا۔
اس سے قبل پاکستانی کی نامور اداکارہ یسریٰ رضوی نے اپنی دم دار تصاویر کے ذریعے معاشرے میں عورتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
یسریٰ لکھتی ہیں کہ ‘شادی کرنا یا نہ کرنا کسی بھی انسان کی زندگی کا ایک اہم اور ذاتی فیصلہ ہے۔ کس سے، کیسے اور کیوں یہ طے کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اگر یہ فیصلہ کرنے میں کوئی غلطی ہو جائے اور اپنی مرضی سے کی گئی شادی بھی ایک ناخوشگوار تجربہ بن جائے تو اُسے ختم کر دینا بھی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

