فلک شبیر نے بیٹی عالیانہ کی نئی تصویر شئیر کر دی

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی نئی تصویر شیئر کی۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جس میں عالیانہ اپنے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہے۔
اس تصویر میں سارہ اور فلک کی ننھی پری نے ہلکے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
فلک شبیر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماشاءاللّہ، میری بیٹی۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع گلوکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی تھی۔
فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کو ربیع الاول کے چاند کی مبارک دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے۔
گلوکار نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News