ساحل سمندر پر ایمن خان کی دلچسپ تصاویر

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کی ساحل سمندر پر لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں۔
اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ ایمن خان کو ساحل سمندر پر بہترین انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جسے مداحوں نے بہت پسند بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایمن خان اور منال خان اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں جبکہ ان بہنوں کا اپنا کلوتھنگ برانڈ بھی ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان اور منال خان پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے۔
ایمن خان اور منال خان کے کیریئر کا پہلا انٹرویو بھی سامنے آیا تھا جس میں دونوں بہنوں کو بہت مخلتف انداز میں دیکھا گیا۔
انٹرویو کے دوران شو کے میزبان کو بھی ایمن خان اور منال خان کو پہچاننے میں مشکل ہو رہی ہے کہ کون سی بہن بڑی اور کون سی چھوٹی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

