بلال سعید کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا

پاکستانی گلوکار بلال سعید کا حال ہی میں ایک نیا گانا ریلیز ہوا ہے جس کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گلوکار بلال سعید کا نیا گانا ’مٹی دا کھڈونا‘ رواں ماہ 1 تاریخ کو ریلیز کیا گیا تھا۔
بلال سعید کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے اور اسے اب تک یوٹیوب پر 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
بلال سعید نے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘اور ہم یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہے ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ’۔
‘مٹی دا کھڈونا’ کو گانے کے علاوہ بلال سعید نے اس کی شاعری بھی خود لکھی ہے اور موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔
اس گانے سے متعلق انہوں نے لکھا کہ ‘مٹی دا کھڈونا’ محبت کی بے بس فطرت کو بیان کرتا ہے اور یہ کسی بھی چیز سے ہٹ کر محبت اور وفاداری کی توقع پر مبنی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News