سجل علی کی دلکش تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ سجل بہت خوش نظر آرہی ہیں ۔
اس سے قبل سجل علی نے اداکار عثمان مختار کو شادی کی مبارکباد دی تھی۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ کی مایوں کی تقریب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔
سجل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ماشاءاللّٰہ، بہت خوبصورت جوڑی ہے۔
انہوں نے اداکار عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں کو بہت سی خوشیاں اور محبت نصیب ہو۔
واضح رہے کہ عثمان مختار نے اس سال کے آغاز میں زنیرہ کے ساتھ اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا جبکہ حال ہی میں اس جوڑے نے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News