Advertisement

پاکستان کی فتح کے بعد فواد خان کی انسٹاگرام پر واپسی

پاکستان کی تاریخی فتح پر پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر دی۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طویل عرصے کے بعد ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔

انہوں نے پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے ٹی وی اسکرین کی ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں سے پوچھا کہ پاکستانیوں پٹاخے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ مقابلے میں 152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے، شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لیکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version