آریان خان کی گرفتاری، سلمان خان نے شاہ رخ سے مثالی دوستی ثابت کر دی

چک دے انڈیا‘
گزشتہ ہفتے آریان خان کی گرفتاری کے باعث شاہ رخ خان کی فیملی بے حد پریشانی اور تنقید کا شکار ہیں اور اس دوران بالی وڈ کے سلمان خان نے اپنی بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آریان خان کی گرفتاری کے بعد اداکار سلمان خان کو شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ آتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ سلمان کی بہن بھی شاہ رخ خان سے ملنے آئی تھیں۔
سلمان خان سے شاہ رخ خان کی اس دوستی کے حوالے سے ایک کلپ ان دنوں کافی وائرل ہورہا ہے۔
اس وائرل کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ’ اگر میں کبھی مشکل میں پڑا تو سلمان خان ہمیشہ ان کے ساتھ ہونگے‘۔
دراصل یہ ویڈیو ایک بھارتی شو کی ہے جس میں سلمان خان بطور میزبان شاہ رخ خان سے سوال کرتے ہیں کہ ’ں زندگی کے نشیب و فراز میں کوئی ہے آپ کے ساتھ؟۔
جواب میں شاہ رخ خان کہتے ہیں سلمان اگر میں کبھی مشکل میں ہوا، دراصل مجھ سے زیادہ اگر کبھی میری فیملی مشکل میں ہوئی تو تم ہمیشہ ان کے ساتھ ہو۔ سلمان، شاہ رخ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگالیتے ہیں۔
اس وائرل کلپ اور موجودہ صورتحال کی پیش نظریہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ سلمان خان کے حوالے سے شاہ رخ خان کا اندازہ بالکل درست ثابت ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

