عثمان مختار نے خود کو خوش نصیب انسان قرار دے دیا

پاکستان کے نامور اداکار عثمان مختار نے خود کو دنیا کا خوش نصیب انسان قرار دیتے ہوئے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
اداکار عثمان مختار کی جاری کردہ ایک پوسٹ کے مطابق وہ اس دنیا کے سب سے خوش نصیب شخص ہیں ۔
گزشتہ ہفتے شادی کرنے والے اداکار عثمان مختار نے اپنی شادی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
عثمان مختار نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زندگی میں جو بھی فیصلے کیے، وہ چاہے غلط تھے یا صحیح، انہوں نے جیسے بھی دن گزارے، وہ سب چیزیں اکٹھی ہوکر انہیں ان کی اہلیہ تک لے گئیں۔
انہوں نے زنیرہ انعام سے رشتہ طے ہونے اور شادی ہونے پر خود کو نہ صرف خوش قمست ترین شخص قرار دیا بلکہ یہ اعتراف بھی کیا کہ جب بھی وہ اہلیہ کے ہمراہ ہوتے ہیں، تب ہی وہ خود کو مکمل محسوس کرتے ہیں۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے زنیرہ انعام کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

