حنا الطاف کی اپنے شوہر کیساتھ خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار آغا علی اپنی چھٹیاں گزارنے کے لئے ترکی پہنچے ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ بیٹھی ہیں اور وہ دونوں ایک دوسرے کو رومانوی انداز میں دیکھ رہے ہیں۔
حنا الطاف کی تصاویر پر مداحوں کی جانب تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں ترکی کے مشور گلاٹا ٹاؤر کے سامنے کھڑے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔
خیال رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی گزشتہ برس لاک ڈاون کے دوران 22 مئی کو ہوئی تھی۔
اداکارہ حنا الطاف کو شادی کی پیشکش کے حوالے سے ایک انٹرویو میں اداکار آغا علی نے بتایا کہ ہمارا پروپوزل بھی کافی سادگی سے تھا، میں نے حنا سے فون پر پوچھا کہ تم زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہو، میں بھی ایسا ہی چاہتا ہوں تو چلو شادی کرلیتے ہیں۔
دوسری جانب آغا کی تعریف کرتے ہوئے حنا نے بتایا کہ یہ بہت وفادار ہیں، ساتھ ہی اپنی فیملی کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور مجھے ان کی یہی خصوصیت پسند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News