Advertisement

سارہ اور فلک کی ننھی پری کو شوبز ستاروں نےکون سے مہنگے تحفے دئیے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان کے ہاں گزشتہ ہفتے جمعے کے روز ایک پیاری سی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فلک اور سارہ نے اپنی بیٹی کا نام الیانہ رکھا ہے جس شوبز شخصیات نے بھی بہت پیار بھیجا ہے اور اس بچی کو تحائف سے بھی نوازا ہے۔

آج جانتے ہیں کہ کس کس نے الیانہ فلک کو تحفے میں کیا کیا دیا ہے۔

ندا یاسر:

سارہ خان اور فلک کے ہاں بیٹی کی پیدائش کا سن کر ندا یاسر فوری ننھی مہمان کے لئے بہترین تحفہ لے کر پہنچیں۔

Advertisement

انہوں نے سارہ خان کے لئے دیسی گھی کی پنجیری اور ان کی بیٹی کے لئے دودھ کی بوتل، جوتے اور بچوں کے استعمال کی دیگر چیزیں دیں جو کہ بہت ہی خوبصورت نگینوں سے جڑی ہوئی تھیں اور اس کی قیمت 40 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

ایمن خان

ایمن خان اپنی بیٹی عمل منیب کے ساتھ سارہ خان کے گھر پہنچیں انہوں نے سونے کے ٹاپس کے ساتھ دودھ کی بوتل لے کر گئیں جن کی قیمت 1 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔

منال خان:

منال خان حال ہی میں شادی کے بعد ہنی مون پر گئیں تھیں انہوں نے سارہ اور فلک کی ننھی پری کے لئے خوبصورت سے جوتے اور مِنی پلم تحفے میں دیا جس کی قیمت 80 ہزار ہے۔

یمنیٰ زیدی:

Advertisement

یمنیٰ زیدی آج کل لکس اسٹائل ایوارڈ میں مصروف تھیں لیکن انہوں نے سارہ خان کی بیٹی کے لئے بہت ہی خوبصورت کپڑے اور کھلونے بھیجے جن کی قیمت 50 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version