Advertisement

اداکارہ حبا بخاری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے بھی محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمر شریف کے بعد ہم نے ایک اور قیمتی انسان کھو دیا ہے۔

حبا بخاری نے لکھا کہ پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے باپ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے محسنِ پاکستان کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ سر قدیر خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

حبا بخاری نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم ، مرحوم کی روح کے لئے دُعا کریں۔

واضح رہے کہ محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کچھ عرصے سے طبیعت ناساز تھی اور ان کا انتقال صبح 7 بج کر 4 منٹ پر ہوا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصے قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔

انہوں نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی اور بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی، بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version