اداکارہ نیلم منیر نے شادی کرلی؟ تصاویر دیکھ کر مداح حیران

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اداکارہ نے چھپ کر شادی کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر کا ایک نیا برائیڈل شوٹ ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ نیلم منیر کو ایک سفید رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکی والدہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر اس سفید لباس میں بے حد خوبصورت اور بہت پیاری نظر اآرہی ہیں جبکہ ان کا محصور کن انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس جوڑے کے ساتھ اداکارہ نے روایتی جیولری پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کا انداز مشرقی دلہنوں کی عکاسی کر رہا ہے۔
اداکارہ نیلم منیر کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے ۔
خیال رہے کہ یہ تصاویر اداکارہ نیلم منیر کے حال ہی میں ہونے والے شوٹ سے لی گئیں ہیں جس میں ان کے ہمراہ ان کی والدہ بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News