جانیئے، مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے والی زائرہ وسیم کیسے بدلیں؟

زائرہ وسیم، جن کا تعلق کشمیر سے ہے اور انہوں نے اپنے مذہب کی خاطر اپنے شوبز کیریئر کو چھوڑا تھا۔
حال ہی میں زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی برقعے میں ایک تصویر شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں نے بہت پسند بھی کیا ہے۔
زائرہ وسیم نے 15 برس کی عمر میں فلم ’دنگل‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور عمدہ اداکاری دکھانے پر انھیں بہترین معاون اداکارہ کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
زائرہ وسیم نے یہ کہہ کر فلمی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ اس پیشے کی وجہ سےان کا ‘دین کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ رہا ہے۔’
واضح رہے کہ شوبز چھوڑتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ اس انڈسٹری میں کام کرکے خوش نہیں ہیں اور یہ کام ان کے مذہب و ایمان کے متصادم ہے۔
اسی طرح گزشتہ برس نومبر میں زائرہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تمام فوٹوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیں اور انہیں آئندہ شیئر بھی نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News