Advertisement

صنم چوہدری نے اپنے مداحوں کیلئے معنی خیز پوسٹ جاری کردی

حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے مداحوں کے لئے معنی خیز پوسٹ شئیر کردی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے معنی خیز اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ پڑھ لکھ جاتے ہیں، ہمارے اندر تکبر بھی زیادہ آجاتا ہے اور غرور کرنا شیطان کا کام ہے۔

 

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جبھی ہمارے لئے دین کا علم حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے تاکہ ہم وہ علم اپنی اولاد میں منتقل کرسکیں۔

صنم چوہدری نے کہا کہ اگر ہم نے دینی تعلیم پر توجہ نہ دی تو ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کی آخرت خراب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ،یہ اوہ وقت ہے کہ جب ہمیں مسلمان سے مومن بننا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ مسلمان اور مومن میں صرف ایک لفظ کا فرق ہے، مسلمان اللّہ تعالیٰ کو مانتا ہے جبکہ مومن اللّہ تعالیٰ کی مانتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version