اداکارہ صبور علی سلطان راہی کے انداز میں مداحوں کو بھاگئیں

پاکستان کی نامور اداکارہ صبور علی کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں انہیں مشہور کردار سلطان راہی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ صبور علی نے اپنے نئے روپ میں لی جانے والی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ صبور علی کو پاکستانی کے مشہور کردار سلطان راہی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کا یہ نیا انداز انہوں نے اپنے پراجیکٹ کے لئے اپنایا ہے جس کا نام ببلی بدمعاش ہوتا ہے۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس رپ کو بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں اداکارہ صبور علی نے اپنے برائیڈل شوٹ کی بھی تصاویر شیئر کی تھی ۔
ان تصاویر میں اداکارہ صبور علی کو مشرقی طرز کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور مختلف مواقعوں پر اپنی تصاویر مداحوں کے ہمراہ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

