ماورا حسین کا وارڈ راب دیکھ کر آپ حیران رہ جائینگے

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماورا حسین ویسے تو اپنے فیشن اور نت نئے انداز کے لئے بہت جانی جاتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں۔
لیکن اس بار اداکارہ ماورا حسین نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے وارڈ راب کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین کی شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا وارڈ راب جدید آسائشوں سے بھرپور ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ کیسے اپنے پرس، کپڑے اور دیگر چیزیں رکھتی ہیں جبکہ ان کی ڈریسنگ ٹیبل کی لائٹ میں سینسر لگا ہوا ہے۔
اداکارہ ماورا حسین کے وارڈ راب کے لئے ایک الگ کمرا متخص ہے جس میں بہت ہی شاندار طریقے سے تمام کپڑے ، پرس اور دیگر چیزیں رکھی گئی ہیں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا ہے کہ ان کا یہ کمرہ خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے لئے بہت محنت لگی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

