سیف اور کرینہ آخر اتنا خوش کیوں؟ تصاویر پر صارفین کا ملا جلا ردعمل

بالی وڈ کی معروف جوڑی چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کی کچھ تصاویر پر صارفین نے رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کی کچھ نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں ان کو بہت خوش دیکھا گیا ہے۔
ان تصاویر کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کا اظہار کیا ہے اور بعض نے مذاق بھی بنایا ہے۔
دراصل معروف جوڑی کی یہ تصاویر ان کے نئے فوٹو شوٹ کی ہیں جو کہ ایک سیٹ پر لی گئیں ہیں۔
ان تصاویر میں اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کو بہت خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اس جوڑی کی شادی کو 9 سال مکمل ہوچکے ہیں جس کے لئے اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر کو منفرد انداز میں مبارکباد بھی دی تھی۔
خیال رہے کہ مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے اس جوڑی کو سب سے عمدہ ہونے کا خطاب بھی دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

