پاوری گرل نے جگایا اپنی آواز کا جادو، ویڈیو وائرل

پاکستانی کی پاوری گرل، دنانیر نے سوشل میڈیا پر اپنی میٹھی آواز میں گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
دنانیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کھویا تو، میرا ہوگا کیا؟۔۔۔ یہ سریلا گانا ان کی پسندیدہ پاکستانی فلم پنجاب نہیں جائوں گی کا ہے۔
پاوری گرل کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا جبکہ اب تک اسے ہزاروں لائیکس بھی مل چکے ہیں۔
علاوہ ازیں مختلف موقعوں پر سوشل میڈیا اسٹار دنانیر اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
خیال رہے کہ دینانیر مبین رواں برس فروری میں اپنی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد بہت زیادہ مشہور ہوئی تھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ ہماری کار ہے اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News