اداکار عمران اشرف کا پہلا ویڈیو سانگ ریلیز

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کا ویڈیو سانگ ریلیز ہوچکا ہے جبکہ اداکار پہلی کسی گانے میں نظر آئیں گے۔
اداکار عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پہلا ویڈیو سانگ شیئر کیا ہے جسے مداحوں نے بہت پسند بھی کیا ہے۔
اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کو بھی اس ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ڈرامہ اسکرپٹ رائٹر ہیں۔
عمران اشرف بہترین معاون اداکار کی کیٹگری میں اب تک تین ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
ان کا کیریئر مختلف اور ہٹ کر کردار ادا کرنے سے بنا۔ چاہے وہ ’الف، اللہ اور انسان‘ میں ایک خواجہ سرا کا رول ہو یا اب ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں بھولے کا انوکھا کردار جس نے ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News