آریان خان کو آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
رہائی کے وقت آریان نے سفید رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا جبکہ شاہ رخ خان خود اپنے بیٹے کو لینے جیل پہنچے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کو جیل سے شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے، وہ جیل سے سیدھے اپنی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچے۔
آریان خان کی رہائی کے موقع پر آرتھر روڈ جیل کے ہاہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
آریان خان منشیات کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں تھے اور دو روز قبل ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News