منال اور احسن کی جوڑی پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی ہنی مون کے موقع پر شیئر کرائی جانے والی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے میمز کی نظر کردیا ہے۔
احسن محسن اکرام کی جانب سے اہلیہ منال خان کے ہمراہ چند تصویریں شیئر کی گئیں تھیں۔
اِن تصاویر میں منال خان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب ان کی تصاویر پر میمز بننے لگے ہیں۔
اِن تصاویر پر بننے والی میمز میں کہیں منال خان کو ایڈیٹنگ کے ذریعے دوپٹہ اور ٹائٹس پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے تو کہیں منال خان نے ٹوپی والا برقع پہنا ہوا ہے۔
میمرز کا اِن میمز کے کیپشن میں تنقید کرنے والے ناقدین کو مخاطب کرتےہوئے پوچھنا ہے کہ ’کیا اب سب خوش ہیں؟‘
خیال رہے کہ احسن محسن اکرام اور منال خان اپنے ہنی مون کے لئے آج کل دبئی میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں جبکہ یہ جوڑا اس سے قبل مالدیپ میں موجود تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

