Advertisement

اداکارہ شہناز گِل شدید تنقید کا شکار

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ شہناز گِل نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلاء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز گِل کے گانے کے ریلیز کے بعد سے سدھارتھ کے مداحوں کی جانب سے شہناز پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔

سدھارتھ کے مداحوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ’Stop Using Sidharth Shukla‘ کا ہیش ٹیگ بنایا ہے جو کہ ٹرینڈنگ پر ہے۔

مداح اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے شہناز گِل پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

سدھارتھ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شہناز اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلاء کا نام استعمال کر کے شہرت پانے کی کوشش کررہی ہے۔

Advertisement

ایک فین پیج نے لکھا کہ یہاں ہم ابھی تک اس افسوسناک واقعے پر سوگ منا رہے ہیں اور جو لوگ سدھارتھ کے قریبی دوست ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ خراجِ عقیدت کے نام پر جذبات بیچ رہے ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ اپنے مفاد کے لئے سدھارتھ شکلاء کا نام استعمال کرنا بند کرو۔

Advertisement

ایک اور مداح نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ کے نام پر پیسے کمانا اور شہرت حاصل کرنا کوئی خراجِ عقیدت نہیں ہے، سدھارتھ شکلاء کے نام کا استعمال بند کریں۔

Advertisement

ایک مداح نے کہا کہ ہم ایسے جعلی لوگوں اور جعلی خراجِ عقیدت سے نمٹ نہیں سکتے کاش، آج سدھارتھ ہمارے ساتھ ہوتا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلاء دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے جس کے بعد سے اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل شدید صدمے میں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version